ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / امن و سلامتی کو ترقی سے الگ کر کے نہیں دیکھا جا سکتا:ہندوستان 

امن و سلامتی کو ترقی سے الگ کر کے نہیں دیکھا جا سکتا:ہندوستان 

Fri, 29 Jul 2016 18:47:15    S.O. News Service

نیویارک ، 29؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ہندوستان نے قیام امن اور تنازعات سے بچنے کے لیے جامع طریقہ کار اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن اور سلامتی کو ترقی سے جڑے وسیع مسائل سے الگ کر کے نہیں دیکھا جا سکتا۔’افریقہ میں قیام امن‘کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بحث میں شرکت کر تے ہوئے اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نائب مندوب تنمے لال نے کہا کہ تنازعات سے بچنے اور قیام امن کے لیے جامع نظریہ ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ امن اور سلامتی کو ترقی سے جڑے وسیع مسائل سے الگ کر کے نہیں دیکھا جا سکتا اور تنازعات سے بچنے اور قیام امن کے لیے ایک سے زیادہ جامع نظریات اپنانے کی ضرورت ہے۔لال نے کہا کہ گزشتہ سال پائیدار ترقیاتی اہداف کو اختیار کرتے وقت جن احساسات کا مظاہرہ کیاگیاتھا،وہ مشترکہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے مشترکہ وسائل کواکٹھا کی جانے والی بات چیت سے میل نہیں کھاتے اوریہ بات تکلیف دہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سے ایک بار پھر یہ ظاہرہو تا ہے کہ آج کی دنیا میں امن اور خوشحالی کی جگہ نہیں ہو سکتی ۔ہم اسے اپنے چاروں طرف دیکھ سکتے ہیں۔ہم اسے سرحدوں کے پار دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی پہنچ، بڑھتے ہوئے پناہ گزین بحران اور نفرت آمیز نظریات کی توسیع کی شکل میں دیکھ سکتے ہیں۔افریقہ کے ساتھ ہندوستان کی قدیم وابستگی پر روشنی ڈالتے ہوئے لال نے کہا کہ دونوں ممالک نے استعماریت کے خاتمے ،رنگ ونسل کے فرق ، ترقی پذیر ممالک کے حقوق کے لیے ایک ساتھ مل کر کام کیا ہے اور اب وہ ترقی کے اہم شراکت دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے فراہم کرائی گئی اب تک کی پہلی خاتون پولیس اکائی کو لائبیریا میں تعینات کیا گیا ہے اور اسے صنفی مساوات کے مثالی ماڈل کے طورپر منظوری ملی ہے۔


Share: